SKU: 70902404363

Bhagg Bhari | Safdar Nawaid Zaidi | Cheni Jo Mithi Na Thi | Bint e Dahir | صفدر زیدی

Sale price$1800.00 Regular price$2000.00
Save 10%

Pay in installments of $500.00 with ShopPay, AfterPay and Klarna

Shipping Estimate
USA
  • USA
  • CAN

Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 27 - Aug 1

Promo Codes Available:

For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15

Description

Bhagg Bhari | Safdar Nawaid Zaidi | Cheni Jo Mithi Na Thi | Bint e Dahir | صفدر زیدیToppings Patchwork " " 2023

یہ بھاگ بھری ناول ہے ،

 سید صفدر زیدی ناولسٹ ہے ، ہمارا دُور کا دوست ہے ،یعنی اُدھر ولایت کسی بلاد میں بستا ہے ، گھونگھے اور کیکڑے کھاتا ہے ، سبزیاں بھی پکا پکا کر دکھاتا ہے اور ہمیں ناول پڑھاتا ہے ۔ مَیں یہ ناول پڑھ چکا ہوں ۔ اور قدم قدم پر دہشت گردوں ، اُن کے بنانے والوں ،خون میں لت پت ہونے والوں اور زندگی کو شرمانے والوں کو اِس ناول میں ایسے دیکھ چکا ہوں کہ دل کی آنکھیں روتی ہیں ، مرنے والوں کی مائیں اور اُن کے لٹ جانے والے بچے اِس ناول کا وہ منظر ہیں کہ تماشا اُن کا کرنے سے دل پھٹ کے رہ جاتا ہے ، زیدی صاحب نے ناول میں ریاستی اور ملٹری کشمکش اور اُس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ایک طویل اور گہری خلیج ،جو رویوں سے لے کر ذہنوں تک میں اُتر ہو چکی ہے، ایسے فطری سلیقے سے دکھائی ہے کہ ایک آرٹسٹ اِس سے زیادہ نہیں دکھا سکتا ، بیانیہ انتہائی دلچسپ ہے ، رواں ہے اور صاف ہے ، افغانستان  اور برصغیر ، ملا اور ملٹری کے درمیان ایسا سینڈوچ نظر آتا ہے جس کے اندر صرف اور صرف بارود کی غذا رکھی گئی ہے اور وہ دونوں طرف کی عوام کو مجبوراً کھانا پڑتی ہے ۔ مجھے صفدر زیدی صاحب سے زیادہ ملاقاتوں کا ربط نہیں ،نہ مَیں نے کبھی اُن کے کیکٹرے اور جھینگے اور گھونگھے کھائے ہیں ۔ بس یہ ناول پڑھا ہے اورپڑھ کر ایسی بے بسی کی حالت میں  بیٹھا ہوں جس میں اب گھونگھے تو ایک طرف کوئی نفیس شے کھانے کو بھی جی نہیں کر رہا ، میرا تربوز بھی دو دن سے فریج میں پڑا رہا ہے ، آج صبح زاہد کاظمی کے ساتھ مل کے تھوڑا زہر مار کیا ہے ۔ میاں زیدی صاحب ، بھلے لاکھوں ماوں کی گودیاں اُٗجڑ جائیں ، سینکڑوں گھر ویران ہو جائیں ، ہزاروں لہو کی نہریں بہہ جائیں مگر آپ کے جرنیلوں کے پالے ہوئے  ملا ، خالد خراسانی اور معاویہ یہی کچھ کرتے رہیں گے ، میرے بھائی آپ نے ناول نہیں لکھا آگہی کا نوحہ لکھا ہے ۔ میری آپ کو مبارک ، مگر دیکھیو پاکستان اب نہ آئیو ، اگر آئیو تو دیکھ بھال کے ،کہ مار بہت پڑتی ہے ایسی بے باکیاں دکھانے پر ۔

علی اکبر ناطق

بنتِ داہر” کیوں پڑھیں؟

صفدر نوید زیدی کا ناول “بنتِ داہر” آج پڑھنا شروع کیا اور ابھی مکمل ہوا۔ یہ ڈپٹی نذیر احمد کے ناولوں کی طرح کا ایک مقصدی ناول ہے جو بیک وقت تاریخی اور سماجی دستاویز ہے۔ یہ دستاویز ایک طرف ایک تاریخی روایت کو آج سمجھنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے تو دوسری طرف بہت سی انسانی جبلتوں کو آشکار کرتی ہے۔ اِس تاریخی روایت کی ڈی کنسٹرکشن اِس لیے ضروری ہے کہ اِس پر لگی مذہب اور سماجیات کی بہت سی Toppings اِس کے جوہرِ اصلی کو خراب کرچکی ہیں اور سندھ کی روایتی رنگارنگی اب صرف میڈیا اور میلوں ٹھیلوں تک باقی رہ گئی ہے۔ تاریخی روایت کی ڈی کنسٹرکشن کا یہ کام دل لگاکر کیا گیا ہے جو یقینًا اِس ناول کا بنیادی مقصد ہے۔

بنتِ داہر” کا پلاٹ جامد نہیں ہے۔ مکالمے اِس ناول کی جان ہیں جن میں پرانی رسومات کا ذکر اور جدید روحِ عصر دونوں موجود ہیں۔ مقصدی ناول ہونے کی وجہ سے مکالمے اپنی اپنی جگہ خوبصورت Patchwork ہیں جن کی مستقل نامیاتی حیثیت بھی ہے، چنانچہ اِنھیں شارٹ فلم کی صورت میں کامیابی سے چلایا جاسکے گا اور تحریروں میں اقتباس بھی کیا جاتا رہے گا۔ سارے ناول اور مکالموں کی لفظیات حیران کن حد تک تازہ اور چست ہے۔

ناول میں مناظر کے چناؤ سے مصنف کے مقصد، منظر نگاری سے کرافٹ اور جزئیات نگاری سے ذوق کا پتہ ملتا ہے۔ "بنتِ داہر" میں یہ تینوں چیزیں بالکل سامنے رکھی ہیں۔ خلیفہ عبدالملک کی درباری مصروفیات اور بداخلاقیاں، محلاتی سازشیں، خلیفہ کے نظم و نسق اور فہم و فراست پہ تبصرے، بازاروں میں لونڈیوں کے کاروبار کی لونڈہار مچنا، محمد بن قاسم کا عبرت ناک انجام، وغیرہ، جیسے واقعاتی مناظر اِس ناول کا غالب حصہ ہیں۔ منظر نگاری میں عورتوں کا اپنے جسم کے اعضا کی ثنا بیان کرنا اور لبھانا نہایت زور شور سے ملتا ہے۔ رہی جزئیات نگاری، تو ناول میں سیکس کے بے باک منظر بھی موجود ہیں۔ یہ تسلیم کہ قارئین کے ذوق اور پسند کے پیشِ نظر ایسا مواد دلچسپی کے لیے شامل کیا جانا ضروری ہوتا ہے لیکن یہاں تڑکہ ذرا زیادہ ہوگیا ہے۔ ناول کے لفظیاتی اسلحے کے معائنے سے یہ تاثر بنتا ہے کہ خلیفے کا دربار، اُس کی فوجیں و کارندے، اور بالفاظِ دیگر ساری دنیائے اسلام، یہی کچھ کر رہی تھی۔ ظاہر ہے کہ یہ یکرخی تصویر اور انصاف سے بعید بات ہے۔

مقصدی ناول کی اہم ترین خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اُس میں تصویر کا دوسرا دکھانا ضروری ہی نہیں ہوتا۔ عام سمجھ کی بات ہے کہ جب ریاستوں کا حجم بڑھتا ہے تو اُن کو وسائل کی قلت کا سامنا ہوتا ہے۔ ایسے میں جنگ کا مقصد لوٹ مار نہیں بلکہ اپنی تجارت کو محفوظ کرنا ہوتا ہے۔ اُس وقت کی عرب ریاست کو یہی مسئلہ درپیش تھا۔ چنانچہ جاننا چاہیے کہ سندھ پر عربوں کے حملے کے تناظر میں محمد بن قاسم تو محض بیانیے کا مجاہد تھا۔ اصل قصور اُس کا نہیں اُس کے بھیجنے والوں کا تھا۔

سنجیدہ تحفظات کے ضمن میں صرف ایک چیز لکھتا ہوں۔ “بنتِ داہر” میں ٹی ایس ایلیٹ کے ذکر کردہ “تاریخی شعور” کے بروئے کار آنے میں واضح کمی محسوس ہوتی ہے۔ داہر ڈائناسٹی کی تاریخی روایت اُس وقت کی ہے جب اسلام کی سیاسی قوت سنی اور شیعہ میں تقسیم نہیں ہوئی تھی بلکہ ابھی شیعہ روایت کا سیاسی نام و نشان بھی نہیں تھا۔ مصنف کے تاریخی شعور کی اِس افسوسناک کمی نے تاریخی روایت کو شیعہ مذہبی روایت بنانے کی اِس تصویر میں دھندل سی ڈال دی ہے۔ امید ہے کہ اِس ضروری پہلو کی طرف توجہ کی جاسکے گی۔

حافظ صفوان محمد

فروری 2023ء

Shipping Notes
  • Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
  • Except Preorder products are shipped in 48 hours.
  • Delivery to the USA:
  1. Standard Shipping : 3-10 business days
  • If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
  • We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
  • Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
  • To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
  • Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy
SKU: 70902404363

Discover Niche Categories That Outsell

Top-Converting Item to Boost Your Average Order

4.4 ★★★★★
Based on 28 reviews
Sort
Highest Rating
Newest First
Oldest First
Product Reviews
L
Verified Purchase
Linde Lopez
Los Angeles, US
★★★★★ 5
Great product
Color: Rose Gold #01, Size: 1 Fl Oz (Pack of 1)
This product is easy to use and looks great
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on May 13, 2026
M
Verified Purchase
maryssa
Port Orchard, US
★★★★★ 3
Cute, Smells like Chemicals
Color: Rose Gold #01, Size: 1 Fl Oz (Pack of 1), Color: Rose Gold #01, Size: 1 Fl Oz (Pack of 1)
Looks great but transfers easily. I liked the shade and how the glitter was visible but not distracting. I wasn’t fond of how it smelled but I covered the scent with my sunscreen and I didn’t notice afterwards. Smells like a chemical like scent but it was worth the value I paid for. Good as a highlighter, to add a touch of glow to the face. You can’t see it under foundation but it’s cute on the cheek bones to give a make up less look on a sunny day. The brush is also good quality.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on September 29, 2025
E
Verified Purchase
Erika C
Lowell, US
★★★★★ 5
Quick glow up
Color: Glistening Bronze #03, Size: 1 Fl Oz (Pack of 1)
This is a great bronzing shimmer for a little added glow before walking out the door! It's very lightweight and goes on very smooth with brush. I ended up buying and using a larger kabuki brush to brush on faster but the brush it comes with works ok as well. It's the perfect amount of bronze and shimmer.. not glittery or over the top and doesn't have a smell. Doesn't transfer on clothes but I always let it dry a few minutes before putting on clothes.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on April 1, 2026
K
Verified Purchase
Kim
Massapequa, US
★★★★★ 5
Beautiful Shimmer
Color: Rose Gold #01, Size: 1 Fl Oz (Pack of 1)
This worked well for a wedding. I thought it would be a little more bronzier but I loved the sparkle. It is my first time using a body shimmer though, so it did what I bought it for and next time just need to self tan prior!
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on May 12, 2026
G
Verified Purchase
GramE2Caia
Port Orchard, US
★★★★★ 5
Great value; great products
Size: 8.45 Fl Oz (Pack of 1)
Anua products are great. They are reasonably priced, easy to use and make your skin look and feel lovely. I really enjoy the ease of these and the small amount you use with each application. They're non irritating and leaves your skin feeling moisturized without the heavy oily feeling.
WAS THIS REVIEW HELPFUL?YesReportShare
Reviewed in the United States on May 7, 2026

recommand products